لاہور :چولستان اور جنوبی پنجاب میں مختلف علاقوں بشمول چولستان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، کوٹ ادو، خانپور اور مضافاتی علاقوں میں ایک فعال موسمیاتی سسٹم موجود ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز موسم زیادہ تردھوپ والا رہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سنٹی گریڈ رہا تاہم حبس سے شہریوں کا براحال رہا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا کا رخ جنوب مغرب سے 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے
چولستان اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

