Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میرپورخاص: آٹے کا ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، شہروں میں سستے اسٹالز لگانے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میرپورخاص (بیورو چیف سندھ / قیصر راجہ راجپوت)

    گندم کے آٹے کی مقررہ ایکس مل قیمت 138 روپے فی کلو پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے ہدایت دی ہے کہ فلور ملز مالکان ڈویژن بھر کے شہروں میں سستے اور معیاری آٹے کے اسٹالز لگائیں، جبکہ محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز فلور ملز کی کڑی نگرانی کریں۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے کمشنر کمیٹی ہال میرپورخاص میں فلور ملز مالکان، محکمہ خوراک اور ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے آٹے کا ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، اس لیے فلور ملز مالکان مقررہ نرخ کے مطابق عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ مزدوروں اور کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔ڈویژنل کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فلور ملز کے باقاعدہ دورے کریں اور ملز کے فعال ہونے، گندم کی فراہمی اور میٹر ریڈنگ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں تمام فلور ملز مالکان شہروں میں سستے اور معیاری آٹے کے اسٹالز قائم کریں اور عوام کی آگاہی کے لیے نمایاں مقامات پر بینرز بھی آویزاں کریں۔کمشنر شہمیر خان بھٹو نے محکمہ خوراک کو مزید ہدایت دی کہ فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم کے معیار کی جانچ اور نگرانی کے عمل کو سخت بنایا جائے تاکہ حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق ملز کو معیاری گندم فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں فلور ملز مالکان نے ڈویژن بھر کے شہروں میں سستے آٹے کے اسٹالز لگانے اور مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو افشاں شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ندیم احمد بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک عبدالکریم سنگراسی اور ڈویژن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔

    Related Posts

    10 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان گنگا رام اسپتال کے کنویں میں کیسے گرا? لاش کیسے ملی? ڈی ایس پی حسنین حیدر کے اہم انکشافات،بے نقاب نیوز کی ایکسلوسو فوٹیج وائرل،

    سینچورین ٹیسٹ: ویان ملڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کو اننگز اور 219 رنز سے شکست، سیریز 2-0 سے اپنے نام

    دس روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان کی لاش گنگا رام اسپتال کے کنویں سے برآمد، وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول ، حکام نے میت کو بھی انتظار کرادیا?

    مقبول خبریں

    10 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان گنگا رام اسپتال کے کنویں میں کیسے گرا? لاش کیسے ملی? ڈی ایس پی حسنین حیدر کے اہم انکشافات،بے نقاب نیوز کی ایکسلوسو فوٹیج وائرل،

    سینچورین ٹیسٹ: ویان ملڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کو اننگز اور 219 رنز سے شکست، سیریز 2-0 سے اپنے نام

    دس روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان کی لاش گنگا رام اسپتال کے کنویں سے برآمد، وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول ، حکام نے میت کو بھی انتظار کرادیا?

    نواب شاہ: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے سینئر آڈیٹر اور ڈپٹی اکاؤنٹنٹ رشوت لیتے گرفتار

    بلاگ

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.