Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ذاتی کامیابی انسانی عزم سے جڑی ہوتی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹیوں کی تعلیم و تحفظ کو اپنی ترجیح قرار دے دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا بنیادی مشن صوبے کے ہر شہری کو صحت کی معیاری سہولیات اس کے اپنے آبائی شہر میں فراہم کرنا ہے، تاکہ رحیم یار خان، لیہ یا بھکر جیسے دور دراز علاقوں میں بیمار ہونے والے افراد کو علاج کے لیے لاہور منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

    آپ کا حلف لیتے دیکھ کر مجھے اپنا حلف یاد آ گیا جو میں نے ایک ہزار دن پہلے لیا تھا۔ میں نے کم عمری میں شادی کے بعد اپنی تعلیم مکمل کی، انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا، حالانکہ میرے سامنے کوئی پیشہ ورانہ راستہ نہیں تھا۔ مجھے ذاتی کامیابی اور اپنی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا احساس عزیز تھا۔ آپ نے ڈاکٹر کی حیثیت سے مریضوں کی جان بچانے کا حلف لیا ہے، میں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ہر مریض کی جان بچانے اور ان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

    — PMLN (@pmln_org) November 25, 2026


    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (FJMU) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں اصلاحات، خواتین کی تعلیم و خودمختاری اور ملک سے باہر جانے والے طبی ماہرین کی واپسی کے حوالے سے تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
    تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 10 کروڑ افراد نے علاج کی سہولیات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر مقامی نظامِ صحت پر تنقید کرتے ہوئے مغربی ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں، تاہم اتنی بڑی آبادی کو سنبھالنا ایک غیر معمولی چیلنج ہے۔

    میں جانتی ہوں کہ ہر خاندان کے لیے بچوں کی تعلیم آسان نہیں ہوتی۔ والدین مالی مشکلات کے ساتھ معاشرتی پابندیوں کا بھی سامنا کرتے ہیں۔ آج بھی بیٹیوں کو پڑھانے کے بجائے ان کی شادی اور گھر سنبھالنے کی بات کی جاتی ہے۔ گھر سنبھالنا بھی ایک قابلِ احترام ذمہ داری ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین کچھ اور نہیں کر سکتیں۔ آپ اپنا پہلا سنگِ میل عبور کر چکی ہیں کسی کو اپنی صلاحیتوں کا تعین نہ کرنے دیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

    — PMLN (@pmln_org) November 25, 2026


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین انتہائی زرخیز ہے اور ماضی میں بیرونِ ملک منتقل ہونے والے پاکستانی ڈاکٹرز اب واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔ ان کے مطابق نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح کارڈیالوجی اسپتال کے لیے بیرونِ ملک کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے ماہرین بطور ڈین خدمات انجام دینے آئے ہیں، جبکہ نواز شریف کینسر اسپتال میں ایک بھی بھرتی سفارش کی بنیاد پر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم اپنے ملک کو برا بھلا کہنا ترک کر دیں گے، اسی دن یہ ملک ناقابلِ تسخیر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

    کیا یہ ہم سب کے لیے بے حد فخر کا لمحہ نہیں کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج سمیت پاکستان کے ادارے صرف اپنے بچوں کو تعلیم اور تربیت نہیں دے رہے بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے طلبہ کو بھی تعلیم دے کر خدمت کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ یہ بھی تاریخی لمحہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ایک خاتون ہیں۔ پہلی خاتون وزیراعلیٰ اور پہلی خاتون وائس چانسلر کے سامنے بیٹھی یہ ہونہار بچیاں بھی ملک اور معاشرے کی خدمت کریں گی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

    — PMLN (@pmln_org) November 25, 2026


    اپنی تعلیمی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ خود ڈاکٹر نہیں ہیں اور میڈیسن کی تعلیم ادھوری چھوڑنے کے بعد کم عمری میں شادی ہو جانے کے باعث ان کی پڑھائی رک گئی تھی، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بعد ازاں گریجویشن مکمل کر کے انگریزی ادب (English Literature) میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی کیونکہ ذاتی کامیابی انسان کے عزم سے جڑی ہوتی ہے۔
    معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کی تعلیم کو ترجیح دی جاتی تھی، تاہم آج جب سڑکوں پر طالبات اور خواتین کو بلاخوف و خطر اسکوٹی چلاتے دیکھتی ہیں تو خوشی ہوتی ہے کہ والدین کو اپنی بچیوں کے تحفظ پر اعتماد حاصل ہوا ہے۔
    خطاب کے اختتام پر مریم نواز شریف نے کہا کہ جس طرح فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز نے کسی بھی مریض کی جان بچانے میں تاخیر نہ کرنے کا حلف اٹھایا ہے، اسی طرح انہوں نے بھی بطور وزیراعلیٰ یہ عہد کر رکھا ہے کہ امیر اور غریب کی تفریق کے بغیر، خصوصاً بے سہارا اور کم وسائل رکھنے والے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل ڈسکہ کا تفصیلی دورہ؛ طبی، تعلیمی و ترقیاتی امور کا جائزہ

    شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے جڑ گیا، ونگ کمانڈر ذیشان ساتھیوں سمیت خلائی سٹیشن میں داخل

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    مقبول خبریں

    شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے جڑ گیا، ونگ کمانڈر ذیشان ساتھیوں سمیت خلائی سٹیشن میں داخل

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    ”کوئی مجھے سمجھائے کہ مڈٹرم الیکشن میں آخر ہوا کیا تھا؟“ امریکی صدر ٹرمپ کا شکوہ ، سوشل میڈیا صارفین چیزہ لینے لگے

    چنیوٹ میں خواتین کے تحفظ اور انسداد تشدد کی 16 روزہ عالمی مہم کا آغاز، ڈی سی اور ڈی پی او کی شرکت

    ہنگورجہ ، مسلح ملزمان موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار، شہریوں کا احتجاج

    بلاگ

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.