ہنگورجا (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)

ہنگورجا کے قریب قومی شاہراہ پر حاجی راڻو خان سولنگی اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک اور کار کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ کار ڈرائیور عبدالقادر چانڈیو کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔اطلاعات کے مطابق کار راڻيپور سے ہنگورجا کی جانب جا رہی تھی کہ حاجی راڻو خان سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق راڻيپور کی چانڈیو برادری سے بتایا جاتا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر ہنگورجا منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔دوسری جانب قومی شاہراہ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر مقامی شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کنٹرول اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔


