بلوچستان (رحمت اللہ بلوچ / بیورو چیف بے نقاب نیوز)

سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ہاڑا ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی پہنچے، جہاں معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی یار محمد ہاڑا نے ان کا پُرتپاک استقبال کیاحاجی یار محمد ہاڑا کی جانب سے سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی مسائل سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ظہرانے اور ملاقات میں وڈیرہ محمد بخش بگدار اور وڈیرہ محمد یوسف ہاڑا بھی موجود تھے۔


