حیدرآباد (بیورو چیف سندھ / قیصر راجہ راجپوت)
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کی ریڈ بک میں شامل اور ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والے انتہائی مطلوب دہشت گرد شعیب خشک کو گرفتار کر لیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شعیب خشک کا نام سندھ پولیس کی ریڈ بک کے صفحہ نمبر 155 پر درج ہے اور وہ دہشت گردی کے متعدد سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق حکومتِ سندھ کے محکمہ داخلہ (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے ملزم کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے انعام (ہیڈ منی) مقرر کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔


