Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19سال7 ماہ قید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا میں بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کے ساتھ مل کر سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات کا اعتراف کیا تھا۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 55 سالہ نکھل گپتا کو مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر ماریرو نے 235 ماہ (19 سال 7 ماہ) قید کی سزا سنائی۔
    نکھل گپتا نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات میں اعترافِ جرم کیا تھا۔
    استغاثہ کے مطابق نکھل گپتا نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک میں قائم تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش تیار کی تھی۔ گرپتونت سنگھ پنوں امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔
    عدالتی دستاویزات کے مطابق نکھل گپتا اور بھارتی حکومتی اہلکار وکاش یادو نے ایک مبینہ قاتل کو 15 ہزار ڈالر نقد رقم پہنچانے کا انتظام کیا تھا، تاہم یہ شخص دراصل امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خفیہ اہلکار تھا۔
    اس مقدمے میں وکاش یادو پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی ہے، تاہم وہ اس وقت امریکی حراست میں نہیں ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ انہوں نے اس مقدمے میں اپنا وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قتل کی یہ سازش ایک وسیع تر مہم کا حصہ تھی، جس کے بارے میں امریکی اور کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے بھارتی حکومت کے ناقدین اور مخالفین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
    دوسری جانب بھارتی حکومت گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف کسی بھی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کرتی رہی ہے اور اس نوعیت کی کارروائیوں کو حکومتی پالیسی کے خلاف قرار دے چکی ہے۔

    Related Posts

    امریکی محکمہ زراعت پر بھی سائبر حملہ،کسانوں کو ادائیگیاں بند

    ایرانی افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہیں جائے گا،عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ

    سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی قتل کیس، تین نامزد ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار، قیمتی گاڑیاں اسلحہ برآمد

    مقبول خبریں

    امریکی محکمہ زراعت پر بھی سائبر حملہ،کسانوں کو ادائیگیاں بند

    سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19سال7 ماہ قید

    ایرانی افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہیں جائے گا،عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ

    سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی قتل کیس، تین نامزد ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار، قیمتی گاڑیاں اسلحہ برآمد

    نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلان، آئزن کوٹ کا معاملات تیزی سے بڑھانے کا عزم

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.