Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا زیرِ تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ۔ سلیم احمد اعوان شیخو)

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق نے کمشنر روڈ پر زیرِ تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی مراحل اور مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق نے تعمیراتی کام کے معیار کا معائنہ کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 9 ارب روپے کی خطیر لاگت سے 35 کنال سے زائد رقبے پر تعمیر ہونے والا یہ جدید ٹیچنگ ہسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ ہسپتال میں جدید او پی ڈی، میڈیکل و سرجیکل انتہائی نگہداشت یونٹس (ICUs)، ایمرجنسی وارڈ اور 28 بستروں پر مشتمل پلاسٹک سرجری و برن یونٹ قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ مریضوں کی سہولت کے لیے جدید ترین طبی و تشخیصی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

     ہسپتال آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کے لیے تقریباً 150 گاڑیوں کی گنجائش پر مشتمل ایک علیحدہ تین منزلہ پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے سیالکوٹ اور گردونواح کے شہریوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    Related Posts

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطرکے وزیر داخلہ کی ملاقات،سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور

    اہم سیاسی بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ’تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کریں گے‘

    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطرکے وزیر داخلہ کی ملاقات،سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور

    اہم سیاسی بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ’تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کریں گے‘

    بھارتی طیاروں کےلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں توسیع

    اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں نیا موڑ: ورثا نے نامزد ملزم کو معاف کر دیا،ضمانت منظور

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.