اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (قومی بچت) نے مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح بڑھا کر 10.50 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے سروا اسلامی سیونگز اسکیمز کے منافع میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ پلان پر منافع کی شرح 12.04 فیصد کر دی گئی ہے۔
قومی بچت کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام بچت اسکیموں کے منافع پر فائلرز اور نان فائلرز کے لیے مروجہ شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس اور قابلِ اطلاق اسکیموں پر زکوٰۃ کی کٹوتی لاگو ہوگی۔

