Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوشکی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: قبرستان سے مقتول کی میت زبردستی اٹھا لی گئی، فائرنگ میں ملوث افراد اور جنازے سے تین افراد لاپتہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان (بیوروچیف   رحمت اللہ بلوچ)

     بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تاریخ کا ایک انتہائی انوکھا اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کلی غریب آباد کے قبرستان سے مسلح افراد تدفین سے قبل مقتول نوجوان کی میت مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ اس دوران جنازے میں شریک کم از کم تین افراد کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، واقعے کا آغاز نوشکی بازار کی گوشت مارکیٹ میں پیش آنے والے خونریز واقعے سے ہوا، جہاں دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جہانزیب بڑیچ نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔ اس موقع پر موقع پر موجود غیور شہریوں اور افراد نے دونوں حملہ آوروں کو دبوچ لیا اور چھریوں کے وار سے پہلے انہیں شدید زخمی کیا، بعد ازاں انہیں ایک دوسری گلی میں لے جا کر فائرنگ کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔

    دن دہاڑے پیش آنے والے اس تہرے قتل کی وجوہات اور محرکات کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکی ہیں۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ اور خوفناک ہو گئی جب مقتول جہانزیب بڑیچ کی تدفین کے لیے کلی غریب آباد کے قبرستان میں جنازے کی تیاریاں جاری تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد وہاں آن دھمکے اور مبینہ طور پر میت کو اپنے ساتھ زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

    پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاحال اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے باقاعدہ طور پر تھانے میں کوئی رپورٹ یا ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے، تاہم پولیس کو بھی اس نوعیت کی تمام اطلاعات موصول ہو چکی ہیں اور حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

    جنازے کے دوران قبرستان سے میت کو زبردستی اٹھائے جانے اور تین افراد کے لاپتہ ہونے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

    Related Posts

      نئی آٹو پالیسی: عام شہریوں پر ٹیکس کا بھاری بوجھ اور لگژری گاڑیوں کو مبینہ ریلیف پر سنگین سوالات

    سندھ طاس معاہدے پر اہم سماعت: انڈس واٹر کمشنر کا وفد ویانا پہنچ گیا

    بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

    مقبول خبریں

    نوشکی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: قبرستان سے مقتول کی میت زبردستی اٹھا لی گئی، فائرنگ میں ملوث افراد اور جنازے سے تین افراد لاپتہ

      نئی آٹو پالیسی: عام شہریوں پر ٹیکس کا بھاری بوجھ اور لگژری گاڑیوں کو مبینہ ریلیف پر سنگین سوالات

    سندھ طاس معاہدے پر اہم سماعت: انڈس واٹر کمشنر کا وفد ویانا پہنچ گیا

    بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

    ایران: دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آتشزدگی

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.