بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، پمز اسپتال میں ان کے ضروری طبی ٹیسٹس اور چیک اپ کیے گئے، جن کی تکمیل کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں بحفاظت اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔

