واشنگٹن: (بے نقاب نیوز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد خطے کی صورتحال پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عسکری جنگ ”عملی طور پر ختم“ ہو چکی ہے۔وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت عسکری محاذ پر کشیدگی کا باب بند ہو چکا ہے اور اب فریقین محض موجودہ صورتحال کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں دیرپا سیاسی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب، ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم نے خطے کے امن اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔ تاہم، کشیدگی میں کمی کے باوجود امریکی صدر نے اس بات پر واضح مؤقف اپنایا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

