مسقط (سپورٹس ڈیسک):
دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (UAE) کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کے بولنگ اٹیک کو بے بس کر دیا۔الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یو اے ای کی جانب سے نوراللہ ایوبی نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ یائن کرن رائے نے 47 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 جبکہ نقاب شفیق نے 1 وکٹ حاصل کی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا جانے والا 225 رنز کا ہدف پاکستان انڈر 19 ٹیم نے صرف 37.3 اوورز میں محض 1 وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔پاکستان کے اوپنرز عثمان خان اور جہانگیر بلال نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 153 رنز کی لاجواب شراکت قائم کی۔ جہانگیر بلال 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ شاندار فارم میں نظر آنے والے عثمان خان نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ عبدالقادر بھی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں دو ٹو پوزیشن حاصل کر لی ہے، اور اب قومی ٹیم اپنا اگلا اہم میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

