لاہور/اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خوش آئند فیصلے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال برداری (فریٹ) کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حالیہ ریلیف کے بعد ملک بھر میں تجارتی سامان اور اشیائے خورونورد کی ترسیل کے اخراجات کم ہوں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو سہولت ملے گی بلکہ اس کے مثبت اثرات براہِ راست عام صارفین اور مہنگائی کے مارے عوام تک بھی پہنچیں گے۔
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے مجموعی کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور اشیائے ضروریہ کی نقل و حرکت سستی ہونے سے مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

