مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
آل پاکستان انڑ اتحاد کے چیئرمین سردار جام فیروز خان انڑ کی جانب سے سجن خان انڑ کو ضلع مٹیاری کا صدر مقرر کرنے کا اعلان آل پاکستان انڑ اتحاد کے چیئرمین سردار جام فیروز خان انڑ اور آل پاکستان انڑ اتحاد صوبہ سندھ کے صدر حاجی نبی بخش انڑ نے تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے سجن خان انڑ کو آل پاکستان انڑ اتحاد ضلع مٹیاریکا صدر اور سینیئر صحافی جام عامر انڑ کو آل پاکستان انڑ اتحاد ضلع مٹیاری کا انفارمیشن سیکریٹری اور جہانگیر خان انڑ کو آل پالستان انڑ اتحاد ضلع مٹیاری کا پریس سیکریٹری مقرر کر دیا ہےتنظیم کی قیادت نے سجن خان انڑ جام عامر انڑ اور جہانگیر خان انڑ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور آل پالستان انڑ اتحاد کو ضلع مٹیاری کی تعلقوں میں منظم اور مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے سجن خان انڑ کی تقرری پر اتحاد کے رہنماؤں، عہدیداران اور برادری کی معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ سجن خان انڑ کی محنت اور کاوشوں سے آل پاکستان انڑ اتحاد سندھ میں مزید فعال ہوگا اور برادری کے اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔


