اسرائیلی سیاسی منظرنامے میں ایک غیر متوقع اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عرب جماعتوں نے یشر پارٹی کے چیئرمین اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سیاسی گٹھ جوڑ کے بعد موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں واپس آنے کے امکانات انتہائی معدوم یا کم ترین ہو چکے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، 120 رکنی کنیست (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں اپوزیشن اور عرب اراکین کے اس نئے اتحاد کے بعد حکومت سازی کے لیے درکار مطلوبہ ہندسے کے حصول کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جو طویل عرصے سے اقتدار پر قابض نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کے لیے ایک بڑا دھماکہ خیز چیلنج بن گیا ہے۔

