سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)
ضلع سانگھڑ کے علاقے سرہاری شہر میں ریلوے پھاٹک کے قریب گلی سے گزرنے کے راستے پر تنازع پر بروہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا ہے۔ جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سرہاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک گروپ کے زخمی ہونے والوں میں وارڈ نمبر 3 کے رہائشی مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں:قربان بروہی علی بروہی خدابخش بروہی نزاکت بروہی اعجاز علی بروہی بہرام خان ریاض بروہی اسماعیل بروہی سرہاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان تمام زخمیوں کی حالت کے پیشِ نظر انہیں بہتر علاج کے لیے شہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


