ٹیکسلا(شائستہ ضیاء سے )
گاؤں لب میل میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ ایان پبلک سکول لب میل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت اور ڈائریکٹر الملک ہسپتال لب میل ڈاکٹر شاہد نواز ملک تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات، والدین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر صاحب کی آمد پر اسکول کے ننھے بچوں نے گلدستے پیش کیے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہد نواز ملک نے کہا کہ "تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں۔ ایان پبلک سکول جیسے ادارے ہمارے علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔”
انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "اپنے بچوں کو صرف دنیاوی تعلیم ہی نہیں بلکہ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں تاکہ وہ دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ہو سکیں
اس موقع پر انتظامیہ ایان پبلک سکول نے تمام معزز مہمانوں، اہل علاقہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا:
"ایان پبلک سکول کا مقصد لب میل اور گرد و نواح کے بچوں کو کم فیس میں معیاری، اسلامی اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم یہاں کے بچوں کو ایسا تعلیمی ماحول دیں گے جہاں ان کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم و تربیت ہو سکے۔ ہم ڈاکٹر شاہد نواز ملک صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔”تقریب کے اختتام پر بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اسکول کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



