پسرور ( رپورٹ -محمد اشفاق بے نقاب نیوز)
سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر گھوینکی سٹاپ کے قریب ایس ایچ او تھانہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کو ایک کوسٹر کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او الطاف اسحاق گھمن زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او الطاف اسحاق اپنے علالت میں مبتلا والد کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں ناگزیر حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جبکہ زخمی ایس ایچ او کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


