Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، اکتوبر میں 82 حملے، 122 اہلکار ہلاک، لانگ وار جرنل کی رپورٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی جریدے لانگ وار جرنل نے افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت پر تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں مزاحمتی گروپوں کے حملوں کی تعداد ستمبر کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہوگئی۔
    رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں قندھار، ہلمند، بدخشاں، کابل، پنجشیر اور ہرات سمیت افغانستان کے 22 صوبوں میں طالبان اہلکاروں کو 82 حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 122 اہلکار ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔لانگ وار جرنل کے مطابق سابق 215 ہلمند کور کمانڈر جنرل سمیع سادات کی قیادت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (اے یو ایف) نے 36 حملوں کے ساتھ سب سے زیادہ کارروائیاں کیں۔ گروپ کے زیادہ تر حملے طالبان کے روحانی گڑھ قندھار اور ہلمند میں ہوئے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے یو ایف نے 26 اکتوبر کو 24 گھنٹوں کے دوران 6 صوبوں میں 7 حملے کیے۔ مزاحمتی گروپوں کی جانب سے بارودی سرنگوں، راکٹ حملوں، گھات اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔احمد مسعود کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے بدخشاں، بغلان، پنجشیر، ہرات، قندھار اور وردک میں 11 حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق این آر ایف نے فیض آباد میں طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ صفی اللہ متوکل کو دو محافظوں سمیت ہلاک کیا۔
    جنرل یاسین ضیا کی افغان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) نے 8 صوبوں میں 10 حملے کیے۔ گروپ نے بگرام ایئربیس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا، جس میں طالبان کے 10 سے زائد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اے ایف ایف کی نورستان کے ضلع کامدیش میں مسلسل دوسرے مہینے بھی طالبان کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں۔رپورٹ کے مطابق امراللہ صالح کے افغان گرین ٹرینڈ نے 5 صوبوں میں 8 حملے کیے۔ گروپ نے پنجشیر میں طالبان حکومت کا بھارتی ساختہ چیتا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس زخمی ہوئے۔
    طاہر ظہیر کے افغانستان ریپبلکن فرنٹ نے 5 صوبوں میں 9 حملے کیے، جبکہ نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ نے اکتوبر میں طالبان کے خلاف 14 حملے کیے۔لانگ وار جرنل کے مطابق نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے جلال آباد میں طالبان جیل کے ایک سینئر عہدیدار کو ہلاک کیا، جس کی طالبان حکومت نے بھی تصدیق کی۔ سپاہِ میہن نے تخار میں طالبان کے ضلعی گورنر کو نشانہ بنایا۔ یہ گروپ اس سے قبل بدخشاں کے ضلع یفتل سفلیٰ کے مرکز پر قبضے کا دعویٰ بھی کر چکا ہے۔
    رپورٹ میں افغانستان میں دو نئے مزاحمتی گروپوں، افغان نیشنل لبریشن فرنٹ اور نیشنل آئیڈیل فرنٹ کے قیام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔سابق رکن پارلیمان عبدالستار حسینی نے افغان نیشنل لبریشن فرنٹ کے نام سے نیا گروپ قائم کیا، جس نے گردیز میں طالبان کی 203 منصوری کور پر پہلا حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 2 طالبان اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔اسی طرح نیشنل آئیڈیل فرنٹ نے غزنی، بغلان اور ہلمند میں 3 حملے کیے، جن میں ایک طالبان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

    Related Posts

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    سونا مستحکم، چاندی کے ریٹ گرگئے

    ’’فوری قید بھاری جرمانہ ’’متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے سوشل میڈیا، پرائیوسی قوانین الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، اکتوبر میں 82 حملے، 122 اہلکار ہلاک، لانگ وار جرنل کی رپورٹ

    سونا مستحکم، چاندی کے ریٹ گرگئے

    ’’فوری قید بھاری جرمانہ ’’متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے سوشل میڈیا، پرائیوسی قوانین الرٹ جاری

    سیالکوٹ: ریکارڈ میں ردو بدل پر اینٹی کرپشن کا بڑا اقدام، رجسٹری محرر یاسین گرفتار

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.