Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب کے دوران مچنے والی بھگدڑ کے معاملے میں اہم قانونی پیشرفت سامنے آئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت 10 نومبر تک منظور کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    ٹک ٹاکر عنصر جٹ المعروف " مسٹر پتلو" کے لیئے تیز ترین انصاف کی منفرد مثال

    ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئیے رجوع کیا ۔وہیل چیئر پراسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا ایک بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں لےجایا گیا اور 5 منٹ بعد 1 بجکر 45 منٹ پر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت 10 نومبر تک منظور کرلی گئی، مسٹر پتلو وہیل چئیر پر چیمبر سے باہر آگئے ..!!

    — Bilal Ghauri (@mbilalghauri) November 3, 2026


    صحافی بلال غوری کی ٹویٹ کے مطابق یہ عدالتی پیشرفت انتہائی غیر معمولی حالات میں دیکھنے میں آئی جہاں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو شدید جسمانی معذوری یا چوٹ کے باعث وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ لایا گیا، دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں پیش کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دس نومبر تک گرفتاری سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت دس نومبر تک منظور، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کیے، مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم نواز عباسی پیش ہوئے https://t.co/ewJhOll2IB

    — Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) November 3, 2026


    انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں محض 5 منٹ کی مختصر سماعت کے بعد دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا، ضمانت کا حکم نامہ جاری ہوتے ہی مسٹر پتلو وہیل چیئر پر چیمبر سے باہر آ گئےبتایا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ کی جانب سے 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد اب پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسٹر پتلو کو اس تاریخ تک گرفتار نہیں کر سکیں گے، جس سے انہیں متعلقہ سیشن یا ٹرائل کورٹ میں پیش ہو کر قبل از گرفتاری ضمانت یا قانونی چارہ جوئی کا موقع مل گیا۔
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب اور محفلِ سماع کے موقع پر انعامات کی قرعہ اندازی کے اعلانات کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے، جہاں شدید بد نظمی کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اس حادثے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی کردار مسٹر پتلو کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

    Related Posts

    کمشنر سرگودھا ڈویژن کا خوشاب کا دورہ: صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    ملک محمد عاصم جسرا بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال تعینات

    افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، اکتوبر میں 82 حملے، 122 اہلکار ہلاک، لانگ وار جرنل کی رپورٹ

    مقبول خبریں

    کمشنر سرگودھا ڈویژن کا خوشاب کا دورہ: صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹک ٹاکر پتلو کو بڑا ریلیف مل گیا

    افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافہ، اکتوبر میں 82 حملے، 122 اہلکار ہلاک، لانگ وار جرنل کی رپورٹ

    سونا مستحکم، چاندی کے ریٹ گرگئے

    ’’فوری قید بھاری جرمانہ ’’متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے سوشل میڈیا، پرائیوسی قوانین الرٹ جاری

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.