مٹیاری رپورٹ: عامر علی انڑ
بھٹ شاہ: ایس ایچ او بھٹ شاہ فدا اللہ بھیو کی سربراہی میں پولیس نے قومی شاہراہ پر جاڑا واٹر کے قریب ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ کارروائی کے دوران منشیات فروش اور سپلائر توفیق ولد نصر اللہ پنہور کو کرولا کار (نمبر: BRQ-027) سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکے کے 150 پیکٹ برآمد ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 16 ہزار 500 عدد ‘Z-21’ گٹکے موجود تھے۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کا ساتھی، لسٹڈ منشیات فروش لعل بخش عرف نعیم ولد الہبچایو ملاح، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے منشیات کی اس بڑی سپلائی کے نیٹ ورک کو ناکام بناتے ہوئے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

