صوابی (حق نواز خان)
ریسکیو 1122 صوابی نے ماہِ اکتوبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 865 ہنگامی واقعات میں متاثرہ افراد کو بروقت امدادی خدمات فراہم کی ہیں۔یہ رپورٹس ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی خصوصی نگرانی میں جاری کی گئی ہیں۔ ماہِ اکتوبر کے دوران پیش آنے والے مختلف ہنگامی حالات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:ٹریفک حادثات: 139طبی، گرنے اور زچگی کے واقعات: 681آگ لگنے کے واقعات: 10 فائرنگ و تشدد کے واقعات: 10 دیگر واقعات: 25کل ریفرل کیسز: 166 ریسکیو کیے گئے مریض: 799 جاں بحق مریض: 26رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثات اور ہنگامی حالات کے دوران متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ضرورت کے مطابق مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ادارے کے اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی زیرِ قیادت ریسکیو سروس عوام کو معیاری، شفاف اور بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ریسکیو 1122 صوابی — ہر وقت، ہر جگہ، ہر کسی کے لیے!


