لاہور:روٹی کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر 16 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا ، واقعے کی سی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق طفیل کالونی بند روڈ پر واقع نان شاپ پر ایک گاہک روٹی خریدنے کے لئے آیا تھا۔ اس کے پاس پیسے کم تھے، تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران گاہک نے پستول نکال کرلڑکے کو گولیاں مار دیں۔
رپورٹکے مطابق مقتول 16 سالہ فیضان کے والد ناصر علی کی مدعیت میں حسنین شہباز، عرفان عرف بھولا اور بھولا ولد اشفاق 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہےکہ اس سنگین جرم کا دستاویزی ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج کی شکل میں سامنے آ گیا ہے۔ پولیس کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تلخ کلامی سے شروع ہونے والےجھگڑے کے دوران کئی افراد نے لڑکے کومارنا پیٹنا شروع کیا۔ اس دوران ہی مسلح ملزم پستول نکالتے دکھائی دیتا ہے اور وہ مقتول پر سیدھی فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہوتے بھی نظر آئے ۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تندور ورکر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر مفرور ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
لاہور میں روٹی پر 16 سالہ لڑکا ق ت ل، ملزم گرفتار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

