بھریا سٹی ( مجاہد علی مغل رپورٹر: بے نقاب نیوز، )
بھریا سٹی: بھریا سٹی کے قریب گاؤں سوبھو بروہی (دیہہ راجو کیریو) کی رہائشی 60 سالہ بزرگ خاتون مسمات شہزادی زوجہ بروہی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں۔متاثرہ خاندان کے مطابق بزرگ خاتون گزشتہ روز بھریا سٹی سے اچانک غائب ہوئیں، جنہیں ورثاء اور عزیز و اقارب کی جانب سے قریبی رشتہ داروں، ہسپتالوں اور مختلف مقامات پر بھرپور تلاش کیا گیا، تاہم تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کے باعث گھر میں شدید پریشانی اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔لاپتہ خاتون کے ورثاء نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی ایس پی بھریا اور ایس ایچ او بھریا سمیت تمام متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بزرگ خاتون کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی پُرزور اپیل کی ہے۔


