Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

      خبردار ، PTA کا بڑا ایکشن: (Inactive SIMs) پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا تیسرا ٹیسٹ: پروٹیز کا شاندار کم بیک، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیپ ٹاؤن:

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی فیصلہ کن سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ کو انتہائی سنسنی خیز موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا کو یہ ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کے لیے چوتھی اننگز میں 288 رنز کا ہدف درکار ہے۔میچ کے آغاز میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 329 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے رین رکیلٹن نے شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 101 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 78 اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 429 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا اور 100 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔ آسٹریلوی اننگز کی نمایاں بات جوش انگلیس کی شاندار سنچری تھی جنھوں نے 102 رنز کی باری کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ایلیکس کیری نے 80، میٹ رینشا نے 74 اور کیمرون گرین نے 65 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پہلی اننگز میں خسارے کے بعد جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں زبردست کم بیک کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ پروٹیز کی جانب سے ویان ملڈر

    اور رِین رکیلٹن نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 387 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 288 رنز کا ہدف ملا ہے۔چوتھے دن کے اختتام تک کھیل کے اعصاب شکن مرحلے پر میچ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا ہے اور آخری دن کا کھیل فیصلہ کرے گا کہ ٹیسٹ اور سیریز کا تاج کس کے سر سجتا ہے۔

    Related Posts

    نیشنل کانفرنس میں شدید دراڑ: ناراض ارکان اسمبلی کا کابینہ میں ردوبدل اور سی ایم کے قریبی ساتھیوں کو ہٹانے کا مطالبہ، اہم قرارداد منظور

    بھارت میں آسمان کا رنگ اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    مقبول خبریں

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا تیسرا ٹیسٹ: پروٹیز کا شاندار کم بیک، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف

    نیشنل کانفرنس میں شدید دراڑ: ناراض ارکان اسمبلی کا کابینہ میں ردوبدل اور سی ایم کے قریبی ساتھیوں کو ہٹانے کا مطالبہ، اہم قرارداد منظور

    بھارت میں آسمان کا رنگ اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: 60 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں، ایک کھرب روپے ڈوب گئے

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.