Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسکہ: شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ/ڈسکہ (بی این پی نیوز – سلیم احمد اعوان شیخو):

    تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود میں نجی مارکی میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں چند روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان رانا اویس اصغر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان رانا اویس اصغر اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مارکی گیا تھا۔ تقریب کے دوران گاڑی پارکنگ کے معاملے پر ذیشان عرف شانی کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد رانا اویس اپنے دوستوں کے ساتھ مارکی کے اندر چلا گیا تھا۔

    رات تقریباً ساڑھے نو بجے جب رانا اویس اور اس کے دوست مارکی سے باہر نکلے تو ملزم ذیشان اور اس کے ساتھی حسن گھمن نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں رانا اویس شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد دوستوں اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شدید زخمی حالت میں رانا اویس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) اسپتال ڈسکہ منتقل کیا، جہاں وہ چند روز تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، تاہم نوجوان کی وفات کے بعد اب مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان ذیشان اور حسن گھمن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    Related Posts

    غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 50 سے زائد   برآمد

    مولانا فضل الرحمٰن کا اکوڑہ خٹک کا دورہ؛ خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت اور اساتذہ سے ملاقاتیں

    سکھر ، مضر صحت گوشت کے خلاف انتظامیہ کا بڑا آپریشن

    مقبول خبریں

    مولانا فضل الرحمٰن کا اکوڑہ خٹک کا دورہ؛ خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت اور اساتذہ سے ملاقاتیں

    میاں چنوں: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر شاہ کی مخدوم عارف زمان قریشی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

    تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: یو اے ای نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.