نواب شاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں اضلاع کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے سختی سے ہدایت کی کہ قتل کے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کیا جائے، مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور منشیات فروشوں و اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی باعزت اور قانون کے مطابق واپسی کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔ڈی آئی جی نے افسران پر زور دیا کہ حکومتی پالیسی اور قانونی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے جرائم کے مکمل خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔


