نئی دہلی: اگر آپ اکثر رات کے وقت ہندوستانی ریلوے سے سفر کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت مفید ہے۔ اگر آپ اپنے آپ کو سکون سے سوتے ہوئے محسوس کرتے ہیں جب آپ کا موبائل فون یا پاور بینک آپ کے رات کے سفر کے دوران چارج ہو رہا ہے تو ہوشیار رہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے اس سلسلے میں ایک نیا اصول نافذ کیا ہے۔
مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے پاکستان ریلوے نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹرینوں میں رات کے اوقات میں موبائل فونز اور پاور بینک چارج کرنے کی سہولت محدود یا معطل کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ کچھ عرصے میں ٹرینوں کے اندر بجلی کے زیادہ استعمال، اوورلوڈنگ اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت مسافر عام طور پر گہری نیند میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے چارجنگ کے دوران ہونے والے شارٹ سرکٹ یا چنگاری کا فوری ادراک نہیں ہو پاتا اور یہ صورتحال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ میں پائے جانے والے غیر معیاری یا سستے پاور بینک اور چارجرز طویل وقت تک پلگ ان رہنے کی وجہ سے حد سے زیادہ گرم (اوور ہیٹ) ہوجاتے ہیں، جو کہ آتشزدگی کا خطرہ مزید بڑھا دیتے ہیں۔
ہندوستانی ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو مکمل چارج کر کے رکھیں یا سفر کے دوران طویل بیک اپ کے لیے متبادل انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ محفوظ سفر کو ممکن بنایا جا سکے۔

