ریاض:سعودی عرب کی زیرِ قیادت عسکری اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے شہرِ طائف پر داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
🚨Saudi air defenses intercept Houthi missiles aimed at Riyadh❌
Coalition hits launch sites in Sana’a in response.
Kingdom’s security remains firm🇸🇦 https://t.co/U8XEW3kg4R— بِنْتُ رُقَيَّة (@Bint_e_ruqaia) October 28, 2026
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق، حوثیوں کے میزائل حملے کے دفاع کے دوران گرنے والے ملبے کی وجہ سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک رہائشی عمارت، ایک تعمیراتی سائٹ اور ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکام نے بحیرہ احمر کے اہم شہروں جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی، جسے بعد میں خطرہ ٹلنے پر واپس لے لیا گیا۔
سعودی شہری دفاع نے ملک بھر میں موجود تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں حفاظتی تدابیر اور ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ حکام نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں ناکام بنانے کے واقعات اور ان کے ملبے یا گرنے کے مقامات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بنانے یا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔

