بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون (Guo Jiakun) نے اعلان کیا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ، خلیجی خطے، بحیرہ احمر اور ہارن آف افریقہ میں مسلسل جاری کشیدگی، جنگ اور ان کے علاقائی اثرات پر انتہائی فکر مند ہے اور ان خطوں میں فوری طور پر اپنے خصوصی نمائندے روانہ کرے گا۔
منگل کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ چینی نمائندے متعلقہ ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ تمام فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جا سکے، تناؤ میں کمی لائی جا سکے اور خطے میں پائیدار جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکے۔چینی وزارتِ خارجہ کےترجمان کا کہنا تھا کہ ’’چین مشرقِ وسطیٰ، خلیجی خطے، بحیرہ احمر اور ہارن آف افریقہ کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ طویل المدتی تنازعات اور ان کے پھیلتے ہوئے اثرات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کریں اور جلد از جلد پائیدار جنگ بندی کا قیام ممکن بنائیں۔”
چین کا مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے خصوصی نمائندے بھیجنے کا اعلان،

