بھریا سٹی(رپورٹر: مجاہد علی مغل )
تھانہ بکھری کی حدود میں خیرو ڈیرو کے مقام پر کلھوڑا برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمینی تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے سنگین واقعے میں پولیس نے بروقت اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے 5 اہم کارندوں کو دبوچ لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی خصوصی اور سخت ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اعجاز کلھوڑو گروپ کے 3 ملزمان—اشرف علی، راحب، اور محمد نواز کلھوڑو—جبکہ پیرل عرف پیرو کلھوڑو گروپ کے 2 ملزمان—مصری اور سعید کلھوڑو—شامل ہیں۔پولیس ریکارڈ چیک کرنے پر گرفتار ملزمان عادی مجرم نکلے:ملزم مصری ولد واحد بخش کلھوڑو:موصوف سنگین مقدمات میں مطلوب ہے، جن میں تھانہ بھاگو ڈیرو کا قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (7ATA) کا مقدمہ نمبر 02/23 (عبوری ضمانت پر) اور مقدمہ نمبر 05/23 (جوڈیشل) شامل ہیں۔ملزم سعید خان ولد واحد بخش کلھوڑو:اس ملزم کا کریمنل ریکارڈ انتہائی خطرناک اور طویل ہے، جو قتل، اقدام قتل، پولیس پر قاتلانہ حملوں اور انسداد دہشت گردی (7ATA) جیسے سنگین جرائم میں تھانہ بھاگو ڈیرو اور تھانہ بھری کے درجنوں مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کے خلاف مقدمات نمبر 03/22، 10/22، 12/22، 13/22، 14/22، 15/22، 01/23، 02/23، 05/23، 07/23 (بھاگو ڈیرو)، نیز مقدمہ نمبر 06/24 (بھاگو حنظڈیرو) اور مقدمہ نمبر 16/24 (تھانہ بھری) میں اشتہاری ہونے کی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔


