نئی دہلی:
بھارتی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت نئی دہلی میں ممکنہ احتجاج اور مظاہروں کے خدشات کے پیشِ نظر سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 273 کمپنیوں کی تعیناتی میں 31 اکتوبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹس کے مطابق، حساس اُمور اور مختلف سیاسی و دیگر گروہوں کی جانب سے اچانک احتجاج (Flash Protests) اور کشیدگی کے خطرات کے مدنظر دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامہ آرائی سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔ حکام کی جانب سے شہر کے حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

