سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ موترہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق بڈیانہ روڈ کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محمد نعمان ولد محمد منشاء گجر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں یا افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دی ہے۔پولیس نے مقتول کے ورثاء کی مدعیت یا ضابطے کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش اور واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


