ڈھاکہ:ویب ڈیسک
بنگلہ دیش کی معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر طوفان برپا کرتے ہوئے رواں برس دسمبر میں وطن واپس لوٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد برصغیر اور بالخصوص بنگلہ دیش کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، شیخ حسینہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو کسی گرفتاری سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی موت کا خوف انہیں ان کے ارکان سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیشی عوام کے حقوق اور اپنی پارٹی کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے جلد وطن واپس آئیں گی۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، شیخ حسینہ کا یہ اعلان عبوری حکومت اور ان کے مخالفین کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے ملک میں ایک نیا سیاسی تنازعہ اور کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

