اسلام آباد: وفاقی حکومت اور محکمہ قومی بچت (National Savings) کی جانب سے عوام کی سہولت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامی اسکیموں کی شرحِ منافع میں ردوبدل اور اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس تازہ ترین اضافے سے کروڑوں چھوٹے و بڑے سرمایہ کاروں کو خاطر خواہ مالی فائدہ حاصل ہوگا۔مختلف اسکیموں کے تحت منافع کی نئی شرحوں کا باضابطہ نفاذ کر دیا گیا ہے، جس سے بالخصوص ماہانہ آمدنی کے خواہشمند افراد، ضعیف العمر شہریوں اور بیوہ خواتین کو بڑا ریلیف ملے گا۔اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.6فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیاگیا ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے شر ح منافع کو 11.76فیصد سے بڑھا کر 12.12فیصد، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا شرح منافع 12.72فیصد سے بڑھا کر 12.96فیصد کردیاگیا ہے۔

