راجن پور
راجن پور کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 32 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس الٹنے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری یا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی ہے۔

