بحریاسٹی(رپورٹ :مجاہد علی مغل )
نوشہرو فیروز (بیورو رپورٹ): مستحق شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری! بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈی آر سی/تحصیل آفس نوشہرو فیروز نے ضلع کی 18 یونین کونسلز میں سروے کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اہم سروے کا آغاز 21 اکتوبر 2026 سے ہوگا اور آخری مرحلہ 10 دسمبر 2026 کو مکمل کیا جائے گا۔شہریوں کے لیے انتہائی اہم ہدایات: انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سروے میں شرکت کے لیے آنے والے شہری صبح 7:45 بجے لازمی پہنچ جائیں اور اپنے ساتھ درج ذیل ضروری دستاویزات ضرور لائیں:
-
بچوں کے ب فارم (B-Form)
-
اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC)
-
فعال موبائل نمبر
شہری مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے ڈی آر سی / تحصیل آفس، مہرن ٹاؤن، نوشہرو فیروز تشریف لا سکتے ہیں یا دفتری نمبر 0242448433 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


