Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بچے کی ہلاکت کا ہولناک واقعہ: ملتان کے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کا بھیانک چہرہ بے نقاب!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    ملتان (رپورٹ: ملک جابر عباس)

    ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی کے نیچے کچلے جانے والے معصوم بچے کے دلخراش واقعے نے شہر میں طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف ایک جان نگل لی ہے بلکہ بچوں کی کفالت کے دعویدار اداروں کے اندرونی اور بھیانک رازوں سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات اور تحریری شواہد کے مطابق، جس بچے کو ایک نجی فرد کے رحم و کرم پر "ہنر سکھانے” کے نام پر چھوڑا گیا تھا، وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد یتیم خانے کی انتظامیہ کا مشکوک کردار اور مجرمانہ غفلت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔یتیم خانہ یا غیر قانونی پناہ گاہ؟ اہم انکشافات ذرائع اور تحریری شکایات کے مطابق، ملتان کا یہ متعلقہ یتیم خانہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹرید ہی نہیں ہے، البتہ اسے چلانے والی این جی او کے پاس رجسٹریشن کا دعویٰ موجود ہے۔ سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس غیر تصدیق شدہ اور نگران نظام سے عاری ادارے میں اس وقت مبینہ طور پر 122 معصوم بچے رہائش پذیر ہیں، جن کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس ہولناک سانحے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پنجاب کے چائلڈ پروٹیکشن قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ:صرف گاڑی چلانے والے شخص تک تحقیقات کو محدود نہ رکھا جائے بلکہ بچے کو اس کے حوالے کرنے والے اس "ادارے” کے ذمہ داران کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔شیلٹر ہوم کی قانونی حیثیت اور بچوں کی دیکھ بھال کے نام پر ہونے والے انتظامات کی فی الفور اور شفاف جانچ پڑتال کی جائے۔جب تک ادارے کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن کا معاملہ واضح نہیں ہوتا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو فوری طور پر میدان میں اترے اور وہاں مقیم باقی تمام بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے نام پر چلنے والے یہ ادارے اگر غفلت کی اس نہج پر پہنچ جائیں، تو یہ سوالیہ نشان بن جاتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں معصوم بچوں کے جان و مال کا محافظ کون ہے؟ اس واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی اب وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔

    Related Posts

    نوشہرو فیروز میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروے کا بڑا شیڈول جاری!

    ملتان: گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ چیمپئن بن گیا

    شہر کی اہم شاہراہوں پر سگنلز کی خرابی اور ٹریفک کے مسائل پر کمشنر ملتان سخت برہم، فوری اقدامات کی ہدایات جاری۔

    مقبول خبریں

    بچے کی ہلاکت کا ہولناک واقعہ: ملتان کے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کا بھیانک چہرہ بے نقاب!

    شہر کی اہم شاہراہوں پر سگنلز کی خرابی اور ٹریفک کے مسائل پر کمشنر ملتان سخت برہم، فوری اقدامات کی ہدایات جاری۔

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 425 رنز پر ڈکلیئر، ٹیمبا بووما کی شاندار سینچری

    "بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا دورہ درگا پوجا پنڈال: ہندو برادری کو تہوار کی مبارکباد اور ساتھ سیلفی”

    سکھر ؛ بڑا کریک ڈاؤن؛ غیر قانونی 7 گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر سیل، تجاوزات اور ہیوی گاڑیوں کی پارکنگ پر سخت ایکشن!

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.