مقامی حکام کے مطابق، پیر کے روز جنوبی وسطی یمن کے صوبہ شبوہ میں ’انصار اللہ‘ (حوثی) گروپ کے حملے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ سرکاری سکیورٹی فورسز کے ایک تربیتی کیمپ پر کیا گیا، ایسے وقت میں جب ملک بھر میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے تصدیق کی گئی ویڈیوز میں صوبہ شبوہ کے اس مقام پر زخمی افراد اور خون میں لت پت لاشیں زمین پر بکھری ہوئی دکھائی دیں۔
مقامی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ حوثیوں نے کیمپ میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران سکیورٹی فورسز پر تین بیلسٹک میزائل داغے۔
حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
صوبہ شبوہ جنوبی وسطی یمن کے ساحلی علاقے میں واقع ہے اور توانائی کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے۔
شبوہ میں موجود ایک سرکاری فوجی ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ حوثیوں نے اتوار کے روز اس سڑک کو بند کر دیا جو صوبہ شبوہ کو صوبہ بیضا سے ملاتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ بیضا اس وقت حوثیوں کے کنٹرول میں ہے
یمن :شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

