Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کابینہ میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری کا ‘پیوٹ’ پروگرام منظور، 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں کی سبسڈی اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کے تحت 40 ہزار قرضوں کی منظوری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی معاشی، زرعی، اور سماجی ترقی کے لیے کئی تاریخی اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
    اجلاس کے آغاز میں شہداء کے درجات کی بلندی اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
    ‘پیوٹ’ (PIVOT) پروگرام اور صنعتی انقلاب:
    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے میں صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے "پیوٹ پروگرام” پیش کیا، جس کی کابینہ نے باضابطہ منظوری دی۔
    اس پروگرام کے تحت پنجاب میں 1995 ارب روپے کی عظیم الشان سرمایہ کاری متوقع ہے (جس میں 1089 ارب حکومتی اور 906 ارب پرائیویٹ سرمایہ کاری ہوگی)۔ اس سے 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔

    "وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس"

    🔸دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں شہید افسروں، جوانوں کی بلندی درجات کی دعا

    🔸اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت

    🔸صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری

    🔸سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں پیوٹ پروگرام پیش کر دیا

    🔸پیوٹ پروگرام سے ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

    🔸گرین ٹریکٹر پروگرام ہائی پاور فیز 5 کیلئے سبسڈی کی منظوری، رجسٹریشن پر لیٹ فیس کی معافی

    🔸ہسپتالوں میں طبی آلات کو فنکشنل کرنے کیلئے درکار واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

    🔸وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر میں سٹیمپ ڈیوٹی کی تجویز مسترد کر دی

    — PMLN (@pmln_org) October 19, 2026


    پروگرام میں انڈسٹریل کلسٹر ڈویلپمنٹ، ای کامرس، گارمنٹس، لیدر، سپورٹس گڈز کی سرٹیفکیشن، فین انڈسٹری کے لیے میٹریل ٹیسٹنگ لیب، سولر انسٹالیشن، اور ہارٹی کلچر و فلوری کلچر کی ایکسپورٹ فنانسنگ شامل ہے۔
    سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور بھکر میں جدید ایگری کلچر پراسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے۔
    گرین ٹریکٹر اسکیم: چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام کے فیز 4 اور فیز 5 کے تحت مزید 20 ہزار ٹریکٹرز پر سبسڈی اور رجسٹریشن کی لیٹ فیس معاف کرنے کی منظوری دی گئی۔ 10 ہزار ٹریکٹرز پر 9.5 ارب روپے کی سبسڈی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال کے مقابلے میں موجودہ حکومت صرف ڈھائی سال میں 44 ہزار ٹریکٹرز مہیا کر رہی ہے۔
    منکیرہ اور لیہ میں 10 ہزار ایکڑ اراضی پر ڈرپ ایریگیشن، سولر پاور اور واٹر اسٹوریج کے لیے 7.6 ارب روپے کی سبسڈی منظور کی گئی۔
    کم لاگت گھر: ‘اپنی چھت اپنا گھر’ پروگرام کے تحت بینک آف پنجاب کے تعاون سے 60 ارب روپے کی لاگت سے 40 ہزار آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس اسکیم پر سٹیمپ ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویر مسترد کر دی۔
    پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کو 6 اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کو 15 ‘کلینک آن ویلز’ گاڑیاں عطیہ کرنے کی منظوری دی۔
    وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں طبی آلات کو فعال کرنے کے لیے درکار واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔
    صوبے کے 20 اضلاع میں ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں پی ایچ اے بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    پنجاب رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ، اوور لوڈنگ اور پیدل روڈ کراسنگ جیسے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کئی گنا اضافے کے لیے ترامیم منظور کی گئیں۔
    ستھرا پنجاب ایجنسی، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، بارڈر ملٹری پولیس (ڈی جی خان و راجن پور)، یوتھ افیئرز، پروونشل انٹیلی جنس فیوژن سینٹر اور اسپیشل برانچ میں سوائے تعطل کے سینکڑوں نئی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی

    Related Posts

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    "پنجاب میں 2000 بلین کی تاریخی سرمایہ کاری اور 3 ہزار ای بسیں چلائیں گے”— صو بائی وزراء عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر کی پریس کانفرنس

    مقبول خبریں

    نئے امریکی حملے کا مطلب عالمی توانائی کا سنگین بحران ہوگا، پاسداران انقلاب کی وارننگ

    فرانس، مئیرز کو کرفیو کے نفاذ کا اختیار مل گیا، متاثرہ علاقوں کے نقصان کا ازالہ تشدد کرنیوالے افراد کرینگے ، وزیراعظم

    پنجاب کابینہ میں 1995 ارب کی سرمایہ کاری کا ‘پیوٹ’ پروگرام منظور، 20 ہزار ٹریکٹرز پر اربوں کی سبسڈی اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کے تحت 40 ہزار قرضوں کی منظوری

    "پنجاب میں 2000 بلین کی تاریخی سرمایہ کاری اور 3 ہزار ای بسیں چلائیں گے”— صو بائی وزراء عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر کی پریس کانفرنس

    پشاور میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، سیاسی سفارش نہیں چلے گی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.