واشنگٹن ڈی سی +یروشلم+تہران:امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے نئے حملے کرنے کے امکان کی طرف اشارہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران پر تباہ کن حملے کیے گئے ہیں۔ لیکن انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر اس نے اپنا رویہ تیزی سے نہ بدلا تو ہم جلد ہی مشن مکمل کر لیں گے۔ یہ بیان جنگ کی دوبارہ شروعات کا امکان ظاہر کرتا ہے۔
ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کی حکومت کا سربراہ دوبارہ منتخب ہونے کی آنے والی ریس میں ان کی مکمل اور مطلق حمایت کا اظہار کیا۔ ترمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر نتن یاہو انتخابات نہ جیت سکے تو امریکا کو ایران کے خلاف یہ مشن خود مکمل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کی طرف مائل نہیں ہوں۔
תודה לך הנשיא טראמפ על התמיכה האדירה והעבודה המשותפת.
יחד נשלים את המשימה! https://t.co/0D4h9hkL5o
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) October 18, 2026
نتن یاہو نے اس حمایت کا جواب دیتے ہوئے ان کی مدد پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ صدر ٹرمپ ، آپ کی زبردست حمایت اور مشترکہ کام کا شکریہ، ہم مل کر مشن کو مکمل کریں گے۔
دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’آخری بار جب آپ نے معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا تھا۔ کیا آپ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ ضرور آزمائیں، لیکن محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ نامکمل کام باقی ہیں۔‘
Last time you wanted to "finish the job", Iran emerged even stronger. Want to try your luck again? Be our guest. But be careful; we have unfinished jobs too.
Netanyahu is driving America into another war to stay out of jail, whatever the consequences for Israel—let alone POTUS.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) October 18, 2026
عراقچی کا یہ بیان ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جن میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو امریکا اور اسرائیل مل کر ’معاملہ ختم کر دیں گے۔‘
اتوار کی شب سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عراقچی نے مزید لکھا: ’نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، خواہ اس جنگ کے اسرائیل پر جو بھی نتائج مرتب ہوں، چہ جائیکہ امریکا کے صدر پر۔”

