قاہرہ :ایک مصری نومولود کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جس میں وہ ایک غیر معمولی انداز میں لیٹا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بچے نے اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی ہے جبکہ اپنے ہاتھ سر کے پیچھے ٹکائے ہوئے ہیں، جس سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پرسکون انداز میں آرم دہ لمحات سے لطف اندوز ہو رہا ہو۔
BORN AS A BOSS!
Hands behind his head. Legs crossed. Zero worries. Maximum attitude!
This newborn in Cairo, Egypt, went viral for striking the ultimate “royal pose” just moments after birth. Paediatrician Dr Islam Eldeh gave it the perfect name.Bro didn’t enter the world. He took charge of it!
VIDEO COURTESY @Saudi_Gazette#Egypt #ViralVideo #Newborn #BornAsABoss
— Sajjad Tarakzai (@SajjadTarakzai) October 19, 2026
بچوں کے ڈاکٹر نے اس لمحے کو ایک ویڈیو کلپ میں محفوظ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا ایک طوفان آ گیا، کیونکہ بچے کی اس وضع قطع نے صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی جنہوں نے بچے کی انتہائی کم عمری اور اس کے اتنے پرسکون انداز میں لیٹنے کے درمیان ایک دلچسپ اور نمایاں تضاد نوٹ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین نے اس کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا اور بچے کے انداز پر مزاحیہ جملے کسے۔ گذشتہ روز اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو نے زبردست مقبولیت حاصل کی اور یہ تقریباً 50 لاکھ ویوز کے قریب پہنچ چکی ہے۔

