Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈربن ٹیسٹ: ہیزل ووڈ کی کیریئر بیسٹ بولنگ، جنوبی افریقا کو 214 رنز سے شکست

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈربن: کرکٹ کے میدان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، ڈربن ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقا کو 214 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ اس شاندار فتح کا بنیادی سہرا آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔میچ کے دوران جوش ہیزل ووڈ نے اپنی نپی تلی اور خطرناک بولنگ سے جنوبی افریقن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی اس جادوئی بولنگ نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا، اور انہوں نے کیریئر کی بہترین بولنگ کے ریکارڈ کے ساتھ ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔   421 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر ایڈن مارکرام نے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔مارکرام نے 237 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 358 منٹ تک کریز پر موجود رہے۔جنوبی افریقی ٹیم 206 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایڈن مارکرام (75)، ڈیوڈ بیڈنگھم (46)، مارکو جینسن (35) اور ویان ملڈر (29) کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 314 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس میں میٹ رینشا 82 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ رینشا کی 190 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 390 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ویان ملڈر نے 4، مارکو جینسن نے 3، اینرک نورکیا نے 2 اور سائمن ہارمر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں ڈیوڈ بیڈنگھم 49 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    Related Posts

    لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

    دفاعی صلاحیت میں تاریخی اضافہ: پاکستان نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح 2 (ER)‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    تلہ گنگ: سابقہ دشمنی پر فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

    مقبول خبریں

    لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

    ڈربن ٹیسٹ: ہیزل ووڈ کی کیریئر بیسٹ بولنگ، جنوبی افریقا کو 214 رنز سے شکست

    دفاعی صلاحیت میں تاریخی اضافہ: پاکستان نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح 2 (ER)‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    تلہ گنگ: سابقہ دشمنی پر فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

    شہید بینظیرآباد: منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ، حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.