طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس (شوگر) نہ صرف خون میں گلوکوز کی سطح کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ دل کی سنگین بیماریوں اور "خاموش ہارٹ اٹیک” (Silent Heart Attack) کے خطرے کو بھی کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔اگرچہ اس میں سینے کا شدید درد نہیں ہوتا، لیکن درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:بغیر کسی مشقت کے شدید تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوناسانس پھولنا یا سانس لینے میں دشواری اچانک ٹھنڈے پسینے آناچکر آنا یا غنودگی ہونامعدے میں جلن، تیزابیت یا بدہضمی کا احساس ہوناذیابیطس کی وجہ سے خون کی شریانوں میں چربی جمنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے، جس سے شریانیں تنگ اور سخت ہو جاتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دل کو خون اور آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، جو آگے چل کر ہارٹ اٹیک یا ہارٹ فیلیئر کا سبب بنتی ہے۔ فاسٹنگ اور رینڈم شوگر کی سطح کو معمول کے مطابق رکھنے کی کوشش کریں۔ذیابیطس کے مریض سال میں کم از کم ایک بار ای سی جی (ECG) اور دیگر بنیادی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔میٹھی، پروسیسڈ اور انتہائی چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کریں اور سبزیوں و فائبر کا استعمال بڑھائیں۔روزانہ 30 منٹ کی پیادہ واک یا ہلکی ورزش کو معمول بنائیں۔شوگر کے ساتھ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا کنٹرول میں ہونا دل کی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

