Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے نظامِ حکومت، آئینی عملداری اور عوامی مسائل پر کھل کر کڑے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سنجیدگی سے یہ سوچنا ہوگا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے آئین پر کتنا عمل کیا ہے اور کیا جمہوریت کے حقیقی ثمرات نچلی سطح تک عوام کو مل بھی رہے ہیں یا نہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/speaker.mp4

    ملک محمد احمد خان نے آئین کے ابتدائی صفحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے پہلے صفحے پر واضح طور پر درج ہے کہ ایگزیکٹیو اتھارٹی منتخب نمائندوں کے پاس ہونی چاہیے، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا اصل اختیارات واقعی منتخب وزیراعظم یا گراس روٹ لیول کے عوامی نمائندوں کے پاس ہیں؟ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب گراس روٹ لیول پر بااختیار بلدیاتی نمائندے موجود ہوں تو پھر ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری کا طاقتور وجود کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدے اور موجودہ انتظامی ڈھانچہ دراصل انگریز دور کی یادگار ہیں جو لیفٹیننٹ گورنر کی طرز پر چلائے جا رہے ہیں اور جمہوری روح پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
    مقامی حکومتوں کے نظام کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جو لوکل گورنمنٹ سسٹم ہمیں دیا گیا وہ انتہائی مفلوج، لولہ اور لنگڑا نظام ہے، اور دیہاتوں میں بسنے والے عام لوگوں کو آج بھی جمہوریت کے بنیادی ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیا محرکات ہیں کہ آئین میں وفاق اور الیکشن کمیشن کے کام کرنے کے طریقے تو درج ہیں، لیکن اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا اور لوکل گورنمنٹ پر بات کرنا آج بھی ایک شجرِ ممنوعہ بنا دیا گیا ہے۔
    عوامی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاغذوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ اب بھی آٹھ آٹھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے ایک عذاب بنی ہوئی ہے اور عام شہری اس سنگین مسئلے سے روزانہ کی بنیاد پر دوچار ہیں۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.