Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا(Carlos Aragon Gil Delaserna)نے ملاقات کی- سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا-
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی-سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا-
    باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا اورسپین سے تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا- ملاقات میں فاریسٹ میں آتشزدگی،فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوز کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی پیش کی گئی-اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین اور پنجاب کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا-’’لا لیگا ‘‘سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت دی۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔

    Related Posts

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    مقبول خبریں

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    افغان طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ وسیع،حملے جاری،ستمبر میں 68 کارروائیاں، 102 اہلکار ہلاک،اے یو ایف

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.