Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لانگ مارچ :خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایمرجنسی: ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں دفعہ 144 اور کرفیو نافذ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور / ڈیرہ اسماعیل خان:خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے ممکنہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے انتہائی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں اور کرفیو جیسے اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ حساس اطلاعات اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم شاہراہوں اور علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔


    ذرائع کے مطابق موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے دفعہ 144 کے باضابطہ اعلامیے جاری کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ان ہنگامی اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

    جنوبی وزیرستان اپر: بارود سے بھری گاڑی کی مصدقہ اطلاع پر علاقے میں تین روز کے لیے عام نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    جنوبی وزیرستان لوئر: کسی بھی ممکنہ دہشت گردی یا ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے بارود سے لدی گاڑی کے خطرے کے پیش نظر دس روز کے لیے گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل رکھی جائے گی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک: امن و امان کی شدید کشیدہ صورتحال کے باعث ڈی آئی خان میں چار بڑی شاہراہوں پر تین روز کے لیے آمدورفت بند کر دی گئی ہے، جبکہ ٹانک میں بھی سکیورٹی قافلوں اور عام ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر چار اہم شاہراہوں پر نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

    علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی لانگ مارچ کی کال اور دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.