نشین (نیوز ڈیسک): ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلوا سکی۔
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز ہی بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد حسن نواز نے صائم ایوب کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 87 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو میچ میں واپس لائے، تاہم دیگر کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔
حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 دلکش چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 29 اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

