دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا پولیس کی کامیاب اور مؤثر تفتیش کی بدولت عدالتوں سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سزایابی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ براول میں درج مقدمہ علت نمبر 04 (مورخہ 17 جنوری 2023) بجرم 302/324 PPC میں نامزد ملزم عزیز الرحمن عرف عزیزورگے ولد محمد قادر (ساکن نورخیل پائن) کے خلاف جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج دیر بالا، شاہ ولی خان کی معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مذکورہ مقدمہ میں تفتیشی افسر نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط، ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد معزز عدالت کے سامنے پیش کیے، جن کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن دیر بالا، جناب محمد الیاس خان نے کامیاب اور مؤثر تفتیش پر تفتیشی افسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


